کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات” محترمہ کرن بلوچ ” نے کہا ہے۔کہ اٹھ فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے ائے گی۔ عوام کسی اور کو مسلط کرنا قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔ اس جماعت کے لیڈروں نے عوام کے لیے اپنی عظیم جانوں کا نزرانہ دیا۔ عوام انہیں فراموش نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا۔کہ ملک میں جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ائی۔ مہنگائی کنٹرول میں رہا، بیروزگاری کم ہوئی اور سب سے بڑھ کر ملکی معیشت مضبوط ہوئی۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ اور تاریخ گواہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ہوا تھا۔ انہوں نے کہ کہا۔ کہ آج بھی لاکھوں گھرانوں میں بے نظیر پروگرام کے تحت دال، چینی، گھی، راشن کا مسئلہ حل ہوتا ہے۔ اور ابھی 30 نومبر کو کوئٹہ کی تاریخی جلسہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت ملنے کی صورت میں ملازمین، مزدور کار، کسانوں، خواتین اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے انقلابی اقدامات کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر اپنا خوشحال مستقبل یقینی بنائیں۔
پیپلز پارٹی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، کرن بلوچ

ٹیگز:
کرن بلوچ
