قلات(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیرآغاعرفان کریم احمدزئی، سردار شکیل احمددہوار، سرداراسداللہ شاہونی، نواب زادہ میرشعیب احمدزہری، سردارزادہ محمدنعیم دہوار،آغا کریم عرفان، ضلعی صدر ملک عصمت دہوار ودیگر نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کی طرح قلات میں بھی ایک ناقابل شکست قوت بن چکی ہے بلدیاتی انتخابات قلات سٹی سمیت پورے ضلع سے کلین سویپ کرگئی پی پی کے کونسلران نے مجموعی طورپر بیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے یہ واضح کردیا ہے کہ عام انتخابات میں مخالفین کو ایسے ہی شکست فاش دیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے کونسلران کے اعزاز میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلران سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پی پی شہداء کی پارٹی ہے جو اپنے جان کے نذرانے پیش کرکے جمہوریت ملک اورقوم کے مفادات پرکبھی بھی سمجھوتہ اورسودا بازی نہیں کی بلوچستان بھر کی طرح قلات مں بھی پی پی کاقلعہ بن چکا ہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی قلات میں واضح برتری اوردیگر یونین کونسلوں سے بھی کامیابی حاصل کرلی ہے قلات میونسپل کمیٹی کا چیرمین اوروائس چیرمین بھی جیالا ہوگا جوجیالوں اورقائدین کی جدوجہد اورمخلصی کانتیجہ ہے اورعوام کاپی پی پراعتماد کااظہار ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ادوار میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے جواقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ تاریخ کاحصہ ہے انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی قلات سے کلین سویپ کرے گی پیپلز پارٹی کے خاتمے اورصفایا کرنے والوں کو عوام نے مستردکردیا قلات بھر سے پی پی کے کونسلران نے مجموعی طورپر بیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرلیے ہیں جو عوامی اکثریت کاواضح ثبوت ہے ہم ورکروں اورجیالوں کے ساتھ ملکر علاقے کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کے لیے جدوجہد کریں گے بلندوبانگ دعوے کے بجائے ہم عملی اقدامات اٹھاکر عوام کو دکھائیں گے کیونکہ پی پی اپنے کارکردگی کے حوالے سے ایک تاریخ رکھتی ہے ہمارے قائدین اپنے جان کے نذرانے پیش کرتے ہیں مگرعوامی اورملکی مفادات پرکسی سمجھوتے کاحصہ نہیں بن سکتے ہیں 29 مئی کادن پی پی کی جیت کا دن ثابت ہوا ہمارے سیاسی دجدوجہد کامقصد عوامی خدمت ہے اورہمارامنشور غریب مزدوروں کی فلاح وبہبود اوران کی تمام بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرپہنچانے کی سیاسی جدوجہد ہے آخرمیں شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا
پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کی طرح قلات میں بھی ایک ناقابل شکست قوت بن چکی ہے، آغاعرفان کریم

ٹیگز:
آغاعرفان کریم
