کوئٹہ شہر اور اسکے باسیوں کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کی جائے گی، رضا الرحمن
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سٹی کے حلقہ پی بی 42، 43سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ معززین و اکابرین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی رضا الرحمن منعقد ہوا جس میں چوہدری نعیم کریم، اسلم رند، الطاف گجر، سلیم عرف پپو، سرور بازئی، محمد سجاد، شیرازاحمد، محمد ساحر اعوان، عبدالحمید اعوان، شاہ جہان گجر، عبدالسلام، راناسفیر، عبدالنبی، نادر حسین زمرد، ارباب عالم کاسی، یاسین گجر، صلاح الدین کبزئی، شیخ عامر، مدثر حسین، مہدی بٹ، اکرم پاشا، جاوید اعوان، داؤد بیگ، حنیف خوندئی، محمد فرخ، شوکت یوسفزئی، راج کمار، محترمہ شبنم باجی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی اور کوئٹہ شہر کو مختلف ادوار میں نظر انداز کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں بحث و مباحثہ کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئٹہ شہر اور اسکے باسیوں کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کی جائے گی اور اس سلسلے میں ایک کوئٹہ الیکشن الائنس کے نام سے اتحاد تشکیل دیا گیا جو کہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کوئٹہ شہر اور اسکے باسیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہتر سے بہتر امیدوار کے انتخاب کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ متذکرہ الائنس تواتر کے ساتھ اجلاسوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کرتے ہوئے اگلا اجلاس حنیف خوندئی کے ہاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائیگا۔