خضدار : باغبانہ اور زاویہ ایریا میں ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ، زاوہ ایریا میں واقع لیویز چوکی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، ان کے ایریا میں دوہفتہ کے دوران آئل ٹینکر اور دو تیل بردار گاڈی زامیاد گاڈیوں سمیت چار گاڈیاں لٹ گئی ۔آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے نمائندہ انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کی رات آٹھ بجے کے وقت ٹوڈی کار میں سوار مسلح افراد نے باغبانہ ایریا میں سیندک کے ٹینکر کو لوٹنے کے بعد ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے خلاف ہمارے ساتھیوں نے چار گھنٹہ روڈ بلاک کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدار اور ڈی آئی کی یقین دہانی پر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا لیکن ہم اس وقت تک خاموش نہیں ہونگے کہ جب تک مجرموں کو کیفرے کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر کارروائی نہیں ہوئی اور ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم پورے پاکستان میں سپلائی بند کردیں گے
خضدار ،باغبانہ اور زاویہ ایریا میں ڈکیتی و راہزنی کے واقعات میں اضافہ

ٹیگز:
ڈکیتی و راہزنی
