فلسطین میں اسرائیل کے جاری وحشیانہ بمباری سے سب سے زیادہ بچے مارے جارہے ہیں، سردار یعقوب ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئرنائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے جاری وحشیانہ بمباری سے سب سے زیادہ بچے مارے جارہے ہیں لیکن تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ عرب لیگ او آئی سی خاموش تماشائی بنکر نظارے کررہے ہیں اسرائیل دراصل فلسطینیوں کی نسل کشی پر اتر ایا ہے حماس اور لبنان کی حزب اللہ کے علاوہ کوئی مزاحمت نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ ابتک بارہ ہزار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں غزہ کو مسمار کردیا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی چھپ کا روزہ رکھ لیا ہے ہسپتال اور اسکول بھی محفوظ نہیں اقوام متحدہ کے اہلکار بھی حملوں کے زد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے فلسطین میں جنگ بند کرائے اور ازاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فیصلہ کرے یاپھر سیکرٹری جنرل مستعفی ہو کر اپنی کوتاہی بے بسی اور ناکامی کو تسلیم کرے انہوں نے تربت میں 3 افراد کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مزمت کرت ہوئے کہا کہ دہشت گرد وں اور ہمارے دشمن کو یہ معلوم نہیں کہ ہمارے بہادر عوام اور افواجہر قسم کی دہشت گردی کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہے پاکستان کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو ہم متحد ہوکرناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ بھارت ہر طرع کے دہشت گردی بد امنی اور سازشوں میں ملوث ہے وہ ملک میں عدم استحکام پیدا کر نا چاہتا ہے اس وقت ملک میں الیکشن کی گہما گہمی ہے اور 8 فروری کوالیکشن ہو رہے ہیں جس پر بھارت ملک میں دہشت گردی کی سازشوں میں مصروف ہے ہم بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن بھی ہونگے اور پاکستان ترقی کے میدان میں بھی تیزی کیساتھ اگے بڑتا رہے گا ہمارے 25 کروڑ عوام اور 12 لاکھ مسلح افواج ایک ایک انچ مٹی سرزمین کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔