آج غزہ اور فلسطین میں جس طرح بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے وہی حال بلوچستان میں بھی ہے،سینیٹر نسیمہ احسان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے خاتون رہنما سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا ہے کہ آج غزہ اور فلسطین میں جس طرح بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے وہی حال بلوچستان میں بھی ہے جس کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نے پارلیمنٹ سپریم کورٹ قومی محتسب کے سامنے پر امن دھرنا دیا ہے تاکہ ظلم اور بر بریت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جاسکے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئی قدم اٹھائی جاسکے ان خیالات کااظہا ر انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سینیٹر نسیمہ احسان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان کا مسئلہ سنگین ہے جہاں بے گناہ لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے جب کسی خاندان کا چشمہ چراغ انتقال کر جاتا ہے تو ان کے لواحقین انہیں زمین میں دفنا کر ان کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں لیکن لاپتہ افراد کے اہل خانہ آج بھی اس کرب میں مبتلا ہے کہ ان کے لواحقین زندہ بھی ہے یا انہیں شہید کیا جاچکا ہے اس لیے بلوچستان نیشنل پارٹی نے آج وفاقی دارلحکومت میں پر امن احتجاجی دھرنا دیا ہے تاکہ ان لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اگر وہ مجرم ہے تو انہیں سزا دی جائے اور اگر بے گناہ ہے توانہیں عدالتوں کے ذریعے ٹرائل کرکے آزاد کیا جائے انہوں نے کہا بلوچستان میں ڈیتھ سکواڈ کے ذریعے سردار اختر مینگل اور ان کے پارٹی (بی این پی)کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس لیے ہم نے آج وفاقی دارلحکومت میں پر امن احتجاج کیا میں شکر گزار ہوں رضا ربانی اور سینیٹر مشاہد حسین کا جنہوں نے اختر مینگل کے پاس جاکر اظہار یک جہتی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے