کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے شہید ایس ایچ او حب میر عبدالسلام مینگل اور ان کے فرزند میر منظور احمد مینگل کی شہادت پر میر منیر مینگل اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے نائب عبدالمالک زہری سے ان کے فرزند کی شہادت پران کے گھر جا کر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے نائب عبدالمالک شاہوزئی سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کی شہادت سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔تعزیت کے موقع پر مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ساتھ سردارزادہ میر ظفراللہ خان ساسولی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میر علی احمد جتک،حاجی محمد عالم زہری،نائب رحیم بخش زہری، محمد ابراہیم زہری،نائب مرزا زہری،نائب کریم زہری،نائب اسد زہری،و دیگر عمائدین بھی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ہمراہ تھے اس موقع پر سردارزادہ میر ظفر ساسولی، سردارزادہ میر قیوم ساسولی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل زہری اور علی احمد جتک، عبداللہ آزاد بھی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے ہمراہ تھے۔
نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کیSHOوندر شہید میر عبدالسلام مینگل کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی

