محمود خان اچکزئی 27اور28اکتوبر کو سنجاوی کا دورہ کریں گے،پشتونخوامیپ

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سنجاوی کے رہنماؤں کے مطابق پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی 27اور اٹھائیس اکتوبر کو سنجاوی کا دورہ کریں گے دورے کے دوران پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی ودیگر قائدین مختلف یونین کونسل میں مختلف جرگوں پارٹی سیمینار میں شرکت کریں گے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے عہدے داران ذرائع کے مطابق پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا دورہ سنجاوی میں سینئر وکیل سردار عبدالسلام ایڈوکیٹ،ایڈوکیٹ ملک نقیب اللہ دمڑ بمعہ سینکڑوں ساتھیوں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ دورہ سنجاوی چیئرمین پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے سلسلے میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی تحصیل سنجاوی کا اجلاس پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار حبیب الرحمن دمڑ ہوا جس میں پارٹی عہدے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دورہ محمود خان اچکزئی کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے