کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق، بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عزم کو برقرار رکھا ہے۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تنظیمی اور فیصلہ سازی کے فورمز میں خواتین رہنماں کی بھرپور اور برابر کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی خواتین کے سیاسی و سماجی کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بچوں کی کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل 2025 کی منظوری پیپلز پارٹی کے اس وژن کا اہم حصہ ہے جو پاکستان بھر میں خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ اس قانون سے بلوچستان میں بچیوں اور خواتین کے لیے بہتر سماجی و معاشی مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے میں مثبت سماجی تبدیلی آئے گی۔
پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کی علمبردار رہی ہے، میر ظہور بلیدی

ٹیگز:
میر ظہور بلیدی
