جماعت اسلامی دنیابھرکے مظلوم مسلمانوں،مجاہدین کی حمایت کرتی رہے گی،مولاناہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ،نائب امراء مولاناعبدالکبیرشاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان،بشیراحمدماندائی،زاہداختربلوچ نے قابض ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف فلسطین حماس مجاہدین کی بھرپور کاروائی کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مبارکباد دی ہے۔ جماعت اسلامی دنیابھرکے مظلوم مسلمانوں،مجاہدین کی حمایت کرتی رہے گی ظلم وجبرکے خلاف دنیابھرمیں جہادقیامت تک جاری رہیگاآج بھی کفرافواج،اسلحہ سے نہیں جزبہ جہاداورشوق شہادت سے ڈرتے ہیں۔امت مسلمہ کے پاس غیرت مند،جہادسے محبت کرنے والے حکمران ہوتے توآج مسلمانوں پرمظالم نہیں ہوتی اورنہ ہی مسلم سرزمین ووسائل پرکفارقابض ہوتے۔ ہم فلسطینی عوام،مجاہدین کو ارض وطن کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لییطویل عرصے سے قربانیاں دینے پر پوری امت کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا اسرائیل ایک ناپاک اور ناجائز ریاست جو سرزمین مقدس پر نہ صرف قابض ہے بلکہ اس عرصہ میں اس نے فلسطین کی مظلوم عوام، بچوں، خواتین ہر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں، صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کے جسمانی قتل عام کے ساتھ ان کا معاشی قتل عام بھی کیا۔ فلسطینی عوام آزادی کے لیے اپنی جدوجہد میں حق بجانب ہے، امت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے