چمن(ڈیلی گرین گوادر) چمن کے علاقے شین تالاب کلی سلطانزئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں عطا محمد نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور جوانسال بیٹے کو قتل کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ کی نگرانی میں رسالدار محمد حنیفیا، دفعدار حاجی صادق اور دفعدار محمد شفیق ہمراہ لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچے اور خاتون کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔لیویز ذرائع کے مطابق قاتل عطا محمد نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اور اس سے قبل بھی وہ اپنی پہلی بیوی کو قتل کر چکا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ نے قاتل کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کا حکم دیا ہے۔مزید تفتیش لیویز فورس کی جانب سے جاری ہے، اور قاتل کی تلاش کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
چمن ، شوہرنے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹے کو قتل کر دیا

