کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے مستونگ میں 12ربیع اولال کے جلوس پرخود کش حملے میں 60سے زائد افرادکی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر دلی افسوس اور غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے اصل ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دے اور آئند ہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثراورعملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ مستونگ میں جشن عید میلادالنبیؐ کے جلوس میں شریک افراد پر خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں اور ایسے افرادانسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مستونگ دھماکے میں بے گناہ افراد کی شہادت اورزخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائیوہ کم ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) شہیدہونے والے افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔انہو ں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مستونگ دھماکے میں شہیدہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مالی امداد کو یقینی بنائیں اور زخمی ہونے والے افرادکو علاج معالجے کی بہتر سے بہترسہولیات فراہم کرنے کوبھی یقینی بنائیں۔انہوں نے نگران وفاقی اور صوبائی حکومتوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاکہ مستونگ واقعہ کی غیرجانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کرکے مستونگ بم دھماکے میں ملوث اصل ملزمان کو عوام کے سامنے بے نقاب کرکے انہیں قرار واقعی سزادلائی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اورآئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثراور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
وفاقی اور صوبائی حکومتیں مستونگ دھماکے میں شہیدہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مالی امداد کو یقینی بنائیں، چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
