ندا یاسر اور ان کے شوہر پروڈیوسر یاسر نواز ان دنوں اپنی حالیہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں ہیں۔
حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ نجی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران لی گئی ایک تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی۔
تقریب میں ندایاسر کو سلیولیس ڈریس کے ہمراہ ساکس بوٹس جب کہ یاسر نواز کو ڈریس شرٹ پر شارٹس کے ہمراہ دیکھا گیا ، یاسر اور ندا کو ان کی غیر معمولی ڈریسنگ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مقبول جوڑی پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے ندا اور یاسر کو انکل آنٹی 2021 ماڈل قرار دیا۔

