اسلام آباد: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپنے ارکان سے ایک ووٹ بھی زیادہ لیا تو وہ بونس ہوگا، کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں بے نقاب کر دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کو دکھا دیا کہ حکومت کے اپنے ارکان ان سے خوفزدہ ہیں، ہم مل کر ان کٹھ پتلی حکمرانوں کو یہاں سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے ایک دن پہلے ہمارے امیدوار کو نااہل کروانے والی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ حکومت جسے آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا تھا وہ پریشان ہے، حکمران پریشان ہیں کہ ان کی حکومت جا رہی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے، پہلے ہی جیتے ہوئے ہیں، جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ پورا ہوچکا، کل منظر عام پر آنیوالی ویڈیوز پلانٹڈ ہیں، ویڈیوز کا اثر اس وقت ہوتا جب ہمارے ایم این ایز ان کیساتھ نظر آتے۔
ہم مل کر ان کٹھ پتلی حکمرانوں کو یہاں سے نکالیں گے :بلاول بھٹو

ٹیگز:
بلاول بھٹو
