سبی(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ دھماکے میں شہید ہو نے والے ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری کو سرکاری اعزازاور آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ خود کش دھماکے میں ضلع سبی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی سمیت چار افرادشہید ہوگئے تین عاشقان رسول کا تعلق تحصیل لہڑی سے ہے،ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری کو سرکاری اعزازاور آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،بلوچستان ایک بہادر اور نڈر پولیس آفیسر سے محروم ہو گیا ہے،ڈی ایس پی شہید محمد نواز گشکوری نے بی اے تعلیم حاصل کی، 1-1-1966میں ضلع سبی میں پیدا ہوئے،2-4-1988میں محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے،اے ایس آئی سے ڈی ایس پی کے عہدے تک ترقی پاتے رہے،شہید نے پسماندگان میں تین بیٹے،ایک بیٹی اور ایک بیوہ چھوڑے ہیں تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی تیاریوں کے موقع پر خود کش دھماکے میں ضلع سبی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی مستونگ محمد نواز گشکوری سمیت چار افراد شہید ہو گئے شہید ہونے والوں میں تین عاشقان رسول کا تعلق تحصیل لہڑی سے ہے جن میں شہید غوث بخش تونیو،شہید خادم حسین تونیو اور شہید نصیب اللہ تونیو شامل ہیں مستونگ خود کش دھماکے میں شہید ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری کو پورے اعزاز کے ساتھ سبی کے آبائی علاقے میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ پاکستانی پرچم میں لپیٹ کرشہید بیدار بابا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیااس موقع پر پولیس دستے نے شہید کو سلامی دی نماز جنازہ میں ایس ایس پی عنایت بنگلزئی،ایس پی کوھلومحمد اکرم گشکوری،ایس پی بلوچستان کانسٹیبلری سبحان مگسی،چیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک،سابق تحصیل ناظم سبی میر اصغر مری، پولیس و ضلعی سول آفسران،مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات، قبائلی عمائدین،اقوام گشکوری سمیت سینکڑوں افرادنے شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ آشکبار تھا۔ ڈی ایس پی مستونگ محمد نواز گشکوری نے پسماندگان میں تین بیٹے،ایک بیٹی اور ایک بیوہ چھوڑے ہیں شہیدڈی ایس پی محمد نواز گشکوری نے 1988میں محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے27-11-1993کو بطور سب انسپکٹر،5-8-2006کو انسپکٹر اور 9-6-2015کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پائے ڈی ایس پی محمد نواز نے مستونگ،سی پی او کوئٹہ،زیارت،سنجاوی،نصیر آباد ہرنائی،کوھلو،زیارت،کوئٹہ اپنے فرائض سر انجام دئیے اور حال ہی میں دو بارہ مستونگ تعنیات کردیا گیا تھا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کے تیاریوں کے موقع پر خود کش حملہ آور کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
مستونگ دھماکے میں شہید ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک

ٹیگز:
محمد نواز گشکوری
