کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے 2پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بدعنوانی،غفلت اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر معطل کردیا گیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے بتایا کہ ایس ایچ او خروٹ آباد مجاہد عباس اور ایس ایچ او قائد آباد سید مصطفی شاہ کو بدعنوانی، غفلت اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر معطل کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ غفلت اور بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثناء ایک اعلامیہ کے مطابق انسپکٹرعبدالباسط کو ایس ایچ او قائد آباد اور انسپکٹرعرفان مینگل کو ایس ایچ او خروٹ آباد تعینات کردیا گیا ہے
کوئٹہ کے 2پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بدعنوانی،غفلت اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر معطل کردیا گیا

ٹیگز:
کوئٹہ
