نوشکی (اڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کی کال پر روڈ بلاک کرنے پر بی این پی کے ضلعی صدر سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر وڈھ کی مخدوش صورتحال کے خلاف نوشکی اسٹیشن کے مقامی پر قومی شاہراہ بلاک کرنے پر بی این پی کے ضلعی صدر میر بہادر خان مینگل،سینٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی،صادق علی جمالدینی میر صاحب خان،ماما شعیب جمالدینی نیک محمد و دیگر نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او نوشکی کے مدعیت میں ایف آئی آر درج کردیا ہے۔
بلو چستان نیشنل پارٹی کی کال پر روڈ بلاک کرنے پر بی این پی کے ضلعی صدرکے خلاف مقدمہ درج

ٹیگز:
بلو چستان نیشنل پارٹی
