کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد حقیقی سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں تجربات کرکے معیشت کو تباہ، نوجوانوں کو بے روزگار، عوام کو بے گھر کردیا ہے ملک کا ہر شہری حکومت سے تنگ آچکا ہے قوم کو ترقی،خوشحالی اور روزگاری کی ضرورت ہے عمران خان نے لنگر خانے کھول کر لوگوں کو بھکاری بنا نے کی درپے ڈال دیا ہے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شریف خا ن خلجی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ثاقب آغا، حیات اچکزئی، ملک ذیشان، ندیم آفریدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عوام کو تبدیلی کا نعرہ لگا کر بے وقوف بنایا آج تبدیلی سرکار کے تمام راز افشاں ہوچکے ہیں عوام کو تبدیلی سرکار نے مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی، معاشی بدحالی تحفے میں دئیے ہیں جبکہ 200ارب ڈالر لوگوں کے منہ پر مارنے والوں نے آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں ملک میں ایسی تبدیلی آئی ہے کہ عوام حیران ہوچکی ہے کہ وہ اب کیا کریں اور کہاں جائیں انہوں نے کہا کہ معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے تمام تر عوام دشمن فیصلے آئی ایم ایف کی شرائط پر کئے جارہے ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا توآنے والے وقت میں ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہوگا انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانے والوں نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے خردبرد کردئیے اور اپنے رشتے داروں کو نوازاسلیکٹڈ حکومت کا احتساب ہونا چاہیے اور وزیراعظم کو عوام سے جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد حقیقی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور انکے مسائل کو حل کیا آج حکومت کے عوام دشمن فیصلوں سے لوگ خودکشی پر مجبور ہیں حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے جس میں عوام کے مسائل ایک بار پھر سے انکی دہلیز پر حل اور ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا
مدینہ کی ریاست بنانے والوں نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے خردبرد کردئیے،سربلند جوگیزئی

ٹیگز:
مدینہ کی ریاست
