لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہی کی مشکلات کم نہ ہوسکی،ایک مقدمے سے رہائی ملتے ہی پولیس نے دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔پرویز الہی کو دہشت گردی کیس میں گرفتار کیا۔پرویز الہی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہاہے۔ لاہور کے ماسٹر پلان کے مقدمے سے رہائی ملتے ہی پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق راولپنڈی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر دہشتگردی کیس میں ملوث ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
آج اینٹی کرپشن کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہائی کا پروانہ جاری کیا گیا تھا تاہم رہائی ہوتے ہی انہیں عدالت کے احاطے سے دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا تھا جسکے بعد عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کا ایک روزہ راہداری ریمابڈ دیا تھا۔اینٹی کرپشن پرویز الٰہی کو پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار کر چکا ہے، اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم گذشتہ روز سے پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے متحریک تھی۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا، وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ پرویز الٰہی کو 12 ویں دفعہ گرفتار کیا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن سیل پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلکس سے لے کر لاہور آ گئی تھی۔

