لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث گروپ کے ایک شخص کوگرفتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں پولیس تھانہ صادق علی شہید تھانہ ٹیم لورالائی نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 118/023بجرم 392 ت پ میں ایک شخص محمد رفیق ولد عبدالسلام سکنہ باور لورالائی کو گرفتار کرلیا جسکے قبضے سے مقدمہ ہذا میں چھینی گئی موٹرسائیکل CG125 ماڈل 2023 برآمد کر لی گئی مزید تفتیش جا ری ہے۔
لورالائی پولیس کی کاروائی چوری وڈکیتی میں ملوث گروپ کا ایک شخص گرفتار

ٹیگز:
پولیس
