کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علام اسلام نے مستونگ میں پارٹی رہنما ء حافظ حمد اللہ کے قافلے پر بم حملے کے خلاف آج جمعہ کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی۔ یہ اعلان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا غفور حیدری نے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، ملک سکندر خان ایڈو کیٹ، مولانا عبد الرحمن رفیق کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا،سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مستونگ میں حافظ حمد اللہ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا اللہ کا شکر ہے کہ حافظ حمد اللہ اور ساتھی محفوظ ہیں یہ واقعہ جمعیت علما اسلام کے قائدین پر حملے کا تسلسل ہے قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان پر بھی تین خودکش حملے ہوئے ہیں، باجوڑ واقعے میں 80سے زائد علماء طلباء شہید ہوئے تھے۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ مارنے والے سے بچانے والا زیا دہ طاقتور ہے میں ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جمعیت علماء اسلام ان شہیدوں،غازیوں اور مجاہدین کی جماعت ہے جنہوں نے انگریزوں کو خطے سے بھگایاجمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بڑی جرت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ آج شو پیس کے تحت تنظیمیں ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں مگر ان کے پچھلے کچھ قوتیں ہیں جو ان کو فنڈنگ کررہے ہیں، جمعیت علماء اسلام کسی بھی صورت اپنے نظریہ اور نہ ہی اپنے حوصلے سے پیچھے ہٹے گی۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ ان حملوں کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت کو لانے میں ملوث ہیں، امریکہ، اسرائیل،بھارت سمیت دیگر عالمی قوتیں انہیں اقتدار میں لانے میں کامیاب تو ہوئیں مگر اب پریشان ہیں کہ ان کا ایجنٹ ناکام ہوگیا ہے یہی عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیں۔پاکستان نے سی پیک سے جو فائدہ اٹھانا تھا وہ نہیں اٹھا سکاعالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیں۔ انہوں نے مستونگ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ صرف جمعیت علماء اسلام پر نہیں پورے بلو چستان پر حملہ ہوا ہے۔سینیٹرمولانا غفور حیدری نے کہا کہ ہم ملک میں صاف شفاف انتخابات جلد چاہتے ہیں تاکہ منتخب حکومت ملک سنبھالے،اب تو حات یہ ہے کہ آئی ایم ایف ملک میں بجلی گیس کے ساتھ انڈے دال کے ریٹ بھی مقرر کررہی ہے۔
مستونگ واقعہ جمعیت علما اسلام کے قائدین پر حملے کا تسلسل ہے،سینیٹر مولانا غفور حیدری کی پریس کانفرنس

ٹیگز:
مولانا غفور حیدری
