کوئٹہ(یو این اے )ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے وزن میں کمی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد کلیم ظفر نے سریاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 نانبائیوں کو جیل منتقل کیا، جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 8 افراد کو گرفتار کر کے جیل روانہ کیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخ اور مکمل وزن کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور کریک ڈان جاری رہے گا۔
کوئٹہ میں نان بائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 25 گرفتار

