پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر) جمیل احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد نسیم کٹکیزئی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اورنگزیب زرکون، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں نااہلی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں، اس شعبہ کا براہ راست تعلق عوام کی صحت سے ہے اور عوام کا علاج ہسپتال میں ہونا ضروری ہے۔ ضلع پشین میں عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے۔ ہسپتالوں میں سٹاف کو اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی تلقین کی جاتی ہے اور مستقبل میں ان کی کڑی نگرانی کی جائیگی غیر حاضر رہنے والے اسٹاف کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی اور جو مستقل غیر حاضر ہیں ان کو ملازمت سے برخاست کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے اور لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مراکز صحت اور دیگر ہیلتھ سنٹرز میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور علاج کے لئے آنے والے افراد کو بہتر سہولیات دی جائیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کے تمام انڈیکیٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کارکردی میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
محکمہ صحت میں نااہلی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں، ڈپٹی کمشنر پشین

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر پشین
