کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا اہم اجلاس صدر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کی سربراہی میں وائے ڈی اے ہاسٹل سنڈیمن پراونشل کوئٹہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز کی صوبائی کابینہ اور ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا، جس میں فاطمہ جناح چیسٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹروں کے کورونا الاؤنس کا لیپس ہونا اور چلڈرن انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹروں کے مختلف مسائل شامل تھے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ ان مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ہسپتالوں کا دورہ کرکے وہاں کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز سے ملاقات کے بعد ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے گی۔ اجلاس میں ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو درپیش ہاسٹلز اور سٹائیپنڈ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، محکمہ صحت اور محکمہ فائنانس کے وعدہ کے مطابق تمام پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے تمام بقایاجات کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ایک پروفارما کے مطابق تمام ریکارڈ اسی ہفتے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیا جائے گا اور ان شاء اللہ ایک مہینے کے اندر تمام بقایاجات اور اسی سال کا سٹائیپنڈ ریلیز کردیا جائے گا اور بعد ازاں ریگولر بنیادوں پر منتقل کر دیا جائے گا۔گزشتہ دنوں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں تمام تر اٹیچمنٹ ملازمین کی اٹیچمنٹ منسوخ کرکے اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر صدر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے سیکرٹری صحت سے درخواست کی کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل آفیسرز جو پی جی ایم آئی میں آسامیاں نہ ہونے کی وجہ سے اٹیچمنٹ پر اپنی ٹریننگ کررہے ہیں ان کی اٹیچمنٹ اسی طرح بحال جرکے ان کی ٹریننگ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، جس پر سیکرٹری صحت نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سوموار والے دن پوسٹ گریجویٹ میڈیکل آفیسرز کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ایک ہفتے کے اندر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں موجود تمام خالی آسامیوں کا ڈیٹا حاصل کرکے سیکرٹری صحت کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی اور بیروزگار ڈاکٹرز کے تناسب سے ایس این ای کے ذریعے میڈیکل آفیسرز،لیڈی میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز، اے پی اور ایس آر کی نئی آسامیوں کی تخلیق کا مطالبہ کیا جائے گا۔آخر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تنظیمی اصول اور ڈھانچے سے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی آرگنائزنگ باڈی اور سنٹرل ایگزیکٹو ممبران ہسپتال کے کسی بھی انتظامی عہدوں پر فائز نہیں ہو سکتا لہٰذا ان دونوں عہدوں میں کسی ایک کو ترجیح دے کر دوسرے عہدے سے مستعفی ہوجائے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے اجلاس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئے

ٹیگز:
ینگ ڈاکٹرز
