کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگز زیکٹیو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلو چستان میں روز گارکی فراہمی، تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں انقلاب لانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، صوبے میں قوم پرستی کی سیا ست کا زوال شروع ہو چکا ہے، بلو چستان میں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا ماحول شروع ہو رہا ہے کارکن بھر پور انداز میں الیکشن کی تیاری کریں اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچا نے کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے صوبے میں پی ٹی آئی اور قو م پر ستی کی سیا ست کا زوال شروع ہو چکا ہے ہم آنے والے الیکشن میں صوبے اور مر کز میں حکومت بنائیں گے۔حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ بلو چستان سے بے روز گاری کا خاتمہ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب بنیا دی سہولیات کی فراہمی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات ہیں اور بہت جلد پیپلز پارٹی میں سیا سی، قبائلی شخصیات شامل ہوں گے جن سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کم ہو نے کادعویٰ کر رہے ہیں ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی آج بھی بلو چستان کی مضبوط ترین جماعت ہے ہم پہلے بھی عوام میں مقبول تھے آئندہ بھی مقبول ہوں گے اور عوام کی طاقت سے اپنی حکومت بنائیں گے۔
بلو چستان میں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا، حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
حاجی علی مدد جتک
