کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں کمی کے بعد چینی کی فی کلو ہول سیل ریٹ 170 روپے ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں کمی کے بعد فی کلو ہول سیل نرخ میں 20 روپے کی مزید کمی آ گئی ہول سیل ریٹ میں کمی کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی آئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 180 روپے ہو گئی چند روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں چینی کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آئی بی اور انتظامیہ کا آپریشن جاری ہے۔
کوئٹہ، چینی کی قیمت میں کمی چینی کی فی کلو ہول سیل ریٹ 170 روپے ہو گئی

ٹیگز:
چینی
