تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوجاں بحق کردیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ندیم ولد بالاچ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تربت،مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
تربت
