ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی کوٹڑہ کے قریب خلق شہید نواب نو روز خان زہری پر دوسرے روز بھی نا معلوم مسلح افراد کا حملہ توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی سامان اٹھا کر ساتھ لے گئے کسانوں و رہائشی پذید دیگر افراد کو نقل و مقانی کرکے علاقے خالی کرنے کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر نواب نیاز خان زہری پولیس اور بھاری سکیورٹی فورسز کے ہمراہ علاقے پہنچ گئے سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا سرچ آپریشن جاری پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود خلق شہید نواب نوروز خان زہری پر نا معلوم مسلح افراد جن کی تعداد درجنوں بھر بتائی جارہی ہے گزشتہ دو روز سے مسلسل مختلف اوقات میں حملہ آور ہوکر گھروں کی توڑ پھوڑ کرنے اور قمیتی سامان اٹھا کر لے لے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس دوران نا معلوم مسلح افراد نے مقامی بزگر کسانون و دیگر رہائشی افراد کو نقل و مکانی کرنے اور علاقے خالی کرنے کے لیے سگین نتایج کی دھمکیاں بھی دیکر قریبی پہاڑی علاقوں میں فرار ہوگئے پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کوناڑو کھاری ودیگر علاقوں میں بھی گشت کیا اور اسنیپ چیکنگ کی واقعات کی اطلاع پر نواب نیاز خان زہری پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کے ہمراہ خلق شہید نواب نوروز خان زہری پہنچ گئے سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
جھل مگسی، مسلح افرا د کا خلق شہید نواب نوروز خان زہری پر حملہ، توڑ پھوڑ اور قیمتی سامان اٹھا کر ساتھ لے گئے

ٹیگز:
جھل مگسی
