چاغی(ڈیلی گرین گوادر) دالبندین میں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے چینی اور یوریا کھاد بر آمد کر کے گو دام کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ دالبندین کے مختلف گودام پر چھاپہ مارکر افغانستان اسمگلنگ ہونے والی یوریا کھاد کے 72 تھیلے اور چینی کے 1027 تھیلے بر آمد کر کے قبضے میں لیکر گودام میں کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ کا کہنا تھا کہ کسی کو اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر انکی دکانیں اور گودام سیل کردیا جائیگا۔
دالبندین، ضلعی انتظامیہ کی کاروائی چینی اور یوریا کھاد برآمد

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ
