کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر بی این پی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبو لیت سے بو کھلاہٹ کاشکار ہو کر جھو ٹے اور منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے سے عوام میں اپنی گر تی ہوئی جگہ بنا نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں، عوام انکے کر دار،کرپشن، جھوٹ گوہی، گروہی مفادات کی سیاست سے بخوبی آگا ہ ہیں، بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی سر براہی میں گزشتہ پانچ سالوں میں جس انداز میں ایوان بالامیں بلوچ قومی سوال اور بلو چستان کے گھمبیر سیا سی مسائل کو اجاگر کیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری، سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر حاجی باسط لہڑی، ضلعی عہدیداران ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میر محمد اکرم بنگلزئی، پرنس رزاق بلوچ، میر غلام رسول مینگل، حاجی میر غلام حیدر محمد شہی، محمد عر فان لہڑی اور ولی داد ساتکزئی نے ڈیگای،کلی محمد شہی، لیس ڈیگاری میں منعقدہ عوامی اجتماعات، کارنر میٹنگز اور نئے یونٹس کے قیام کے موقع پر منعقدہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے حقیقی پا رلیمانی سیا سی نظریاتی اور فکری نمائندہ جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں بلوچ قوم کو پسماند گیوں سے نکالنے بلو چستان کے جملہ وسائل اور مسائل کو حل کر نے اور یہاں کے عوام کی فلاح وبہبود، تر قی اور خوشحالی، بنیا دی ضروریات زندگی کی فراہمی کی جدو جہد میں مصروف عمل ہے۔ بی این پی نے عوام کی طرف سے دئے گئے عوامی مینڈنٹ کا تحفظ کیا اور عوام سے جو وعدے وحید کئے گئے انہیں پوار کر نے کے لئے کوشش کی گئی اور پارٹی عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کرے گی اور نہ ہی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ئے گی کیونکہ یہاں کے عوام کے ساتھ ہمارا ایک نظریا تی اور خو نی رشتہ ہے جو کہ کسی لالچ اور مراعات اور مفادات کا محتاج نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کر نا ہماری سیا سی کا نصب العین ہے اور شعوری فکری سیا ست کو فروغ دینے کے لئے پارٹی کی کوئٹہ سمیت بلو چستان کے کونے کونے میں مقبولیت میں اضا فہ عوام کی توجہ کا مر کز بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ یہاں کے باشعور عوام بلو چستان کی معروضی مستقل اور آنے والے چیلنجز حالات اور واقعات کا سیا سی طورپر مقابلہ کر نے کے لئے بی این پی کے پلیٹ فارم کا انتخاب کرے جو یہاں کے عوام کی حقوق کی ضامن اور بلو چستان کے ایک ایک انچ کے دفاع کر نے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ اس موقع پر نئے یونٹس کے عہدیداروں کا قیام عمل میں لایا گیا اور نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے اس امید کا ظہار کیا گیا کہ وہ اپنے علا قے میں پارٹی کے تین رنگا جھنڈے کو اونچا کر نے کے لئے اپنے بھرپور سیا سی اور شعوری کر دار ادا کریں گے۔علا وہ ازیں پارٹی کے مر کزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، ملک عطاء اللہ مینگل نے وحدت کالونی بروری روڈ میں پارٹی کے ضلعی کونسلر میر احمد شاہوانی کے چھوٹے بھائی کے نا گہانی انتقال پر انکی رہائشگاہ پر لوا حقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی۔ علا وہ ازیں پارٹی رہنماؤں نے ٹراما سینٹرکوئٹہ میں زیر علاج بی این پی پنجگور کے کارکن محمد حیات بلوچ اور بی این پی مستونگ کے ممبر عبد الخالق محمد زئی اور بی این پی کلی بیڑو کے ضلعی کونسلر ملک نصیر گر گنا ڑی کے کزن عبد الرشید بلوچ کی عیادت کی اور اللہ تعالیٰ سے انکی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعاء کی۔
بی این پی بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے حقیقی پا رلیمانی سیا سی نظریاتی اور فکری نمائندہ جماعت ہے،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
