قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر لوگوں کے لئے مسیحاء کا درجہ رکھتے ہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہمارا فریضہ ہے بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے لوگوں کا جسمانی اور ذہنی حوالوں سے تندرست ہونا نہایت ضروری ہے صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کیا جائیگا تمام اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی کے مرتکب عملے کیخلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی کمی سمیت ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل عملے کی کمی کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیئے تمام تروسائل بروئے کا لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدابلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ نے منصب سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نسیم لانگو نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف حصے دکھائے اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی اوپی ڈی آپریشن تھیٹر ایکسرے روم لیبارٹری میل وفیمیل وارڈز لشمینیاسز سینٹر ادویات کے مین اسٹورز اور دیگر شعبوں کا بغور جائزہ لیا ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں۔
ڈاکٹر لوگوں کے لئے مسیحاء کا درجہ رکھتے ہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہمارا فریضہ ہے، ڈپٹی کمشنرقلات

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنرقلات
