کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ کیپٹن (ر)میر محمد زبیر جمالی نے آئی جی پولیس آفس کا دورہ کیا۔آئی جی پولیس عبداخالق شیخ نے نگران وزیر داخلہ کا استقبال کیا آئی جی پولیس عبداخالق شیخ اور سینئر پولیس افسران نے نگران وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر نگران وزیر داخلہ کی سربراہی میں اجلاس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی،ڈی آئی جیز و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ نگران وزیر داخلہ نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں کیئے جانیوالے اقدامات اور پولیس سیکیورٹی پلان اور اس پر عمل درآمد کے بارے تفصیلی جائزہ کیا اس کے علاوہ اجلاس میں اسٹریٹکرائم،منشیات،اسمگلنگ،ٹریفک و دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی نگران وزیر داخلہ اس موقع پر کہا کہ قیام امن کیلئے پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
نگران وزیر داخلہ کیپٹن (ر)میر محمد زبیر جمالی نے آئی جی پولیس آفس کا دورہ،ٹریفک و دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا

ٹیگز:
نگران وزیر داخلہ
