نوشکی (ڈیلی گرین گوادر) نو شکی میں کسٹمز کی کاروائی، 9کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق نو شکی میں کوئٹہ کسٹم کے نوشکی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کا روائی کر تے ہوئے دوران تلا شی ایک ٹرک سے چھالیہ، کاجو، مردانہ زنانہ کپڑا،اٹو پارٹس اور دیگر اشیاء بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں، ترجما ن کے مطابق بر آمد شدہ سامان کی قیمت 9کروڑ روپے بنتی ہے، مزید کا روائی جاری ہے۔
نو شکی، کسٹمز کی کاروائی، 9کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

ٹیگز:
نو شکی
