اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) شائستہ سہیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) شائستہ سہیل کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں ہوئی۔
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے شائستہ سہیل کی تعیناتی کا 31 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایچ ای سی آئندہ سماعت تک کام جاری رکھنےکیلئے کسی اور افسر کو تعینات کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے پارلیمنٹ سے قانون سازی کر کے ایچ ای سی کےچیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لے لیا تھا اور اس بات کی بھی منظوری دی تھی کہ ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی حکومت کرے گی۔

