کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 162انتظامی افسران کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان نے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر زکے تبادلوں کی سمری الیکشن کمیشن کو ارسال کی تھی جس کی الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی۔حکومت بلوچستان کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں صوبے کے 8ڈویژنزکے کمشنرز، 36اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، 34ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)84اسسٹنٹ کمشنرو سیکرٹری آرٹی اے، پی ٹی آئی اور خصوصی مجسٹریٹ اورکی تقرری اور تبادلوں کی سفارش کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 162انتظامی افسران کے تبادلوں کی منظوری دے دی

ٹیگز:
الیکشن کمیشن
