کوئٹہ : قطر چیئریٹی کے کوارڈینیٹر رحیم خان ساسولی نے کہا ہے کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ موحولیات آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔ نمل یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہونے کیساتھ ساتھ صدقہ جاریہ بھی ہے۔ انہوں نے بتایادرخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں کافی حد تک کمی آئیگی اور موسم پر اچھے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا مشورہ بھی دیا۔
شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے،رحیم خان ساسولی

ٹیگز:
شجرکاری
