حب(ڈیلی گرین گوادر) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حب میں کونسلر جعفر رند کی کراچی پولیس کے ہاتھوں اغواء نما گرفتاری کے خلاف جاری دھرنے کے دوران اپنے خطاب میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی جی بلوچستان نے ہدایت کی ہے یہ قومی شاہراہ پر دھرنا دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کریں ہم آئی جی کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر آپ کو آئی جی سندھ لگنے کا شوق ہے تو بے شک جائیں مگر سندھ کا آئی جی لگنے کے لیے آپ جو حرکت کرنے جارہے ہیں وہ اخلاقی طور پر آپکے لیے اچھا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان کو بجائے اپنے محکمے کی نااہلی پہ شرمندہ ہونے کے دوسرے صوبے کی پولیس آپکے صوبے میں آکر ہمارے معزز لوگوں کو گھروں میں گھس کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے لیجاتا ہے اور آئی جی بجائے اپنے صوبے میں اپنی رٹ قائم کرنے کہ الٹا ہمارے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں آئی جی بلوچستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہاں قومی شاہراہ پر ہوں اگر آپکو گرفتار کرنا ہے میں یہاں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں میرا بھائی سابق صوبائی وزیر بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کوئٹہ میں انکو وہاں سے گرفتار کریں. انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی بلوچستان کو آئی جی سندھ تعینات ہونے کیلیے یہ سب کرنا ہے تو اپنا شوق پورا کریں کیونکہ انکو آئی جی سندھ لگنے کے لیے کچھ اٹھانا پڑرہا میں نام نہیں لے سکتا مگر لوگ سمجھدار ہیں سمجھ گئے کہ موصوف کو آئی جی سندھ تعینات ہونا ہے تو اخلاقی طور پر جائیں اسطرح معزز شہریوں کو دھمکا کر آئی جی سندھ لگنا اخلاقی طور پر اچھا نہیں ہے۔
آئی جی بلوچستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپکو گرفتار کرنا ہے میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، محمد اسلم بھوتانی

ٹیگز:
محمد اسلم بھوتانی
