کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اپنا کاروبار معمول کے مطابق کریں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر یہ نہ سمجھیں کہ ہم کسی سے خوفزدہ ہیں ہماری سیکورٹی فورسز ہر طرح سے الرٹ ہیں ہم کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہیں،عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، فرح عظیم شاہ نے کہا کہ تمام تعلیمی کی ادارے عوام کی تحفظ کی خاطر بند کئے گئے ہیں اور کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ہماری سکیورٹی فورسزو ہمہ وقت تیار ہے۔
ملک دشمن قوتیں بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ٗفرح عظیم شاہ

ٹیگز:
ملک
