کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارا سفر مشکل تھا لیکن ہمارا عزم مضبوط تھا،حکمرانی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باوجود ہم مضبوط کھڑے رہے،دو سال سے بھی کم عرصے میں صوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایاہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ تمام ایم پی اے، اتحادی پارٹیز، اپوزیشن اراکین بیوروکریسی کا ان کی غیر متزلزل لگن پر تہہ دل سے مشکور ہوں، ہم نے ایک ساتھ مل کر حقیقی جمہوری جذبے کی مثال دیتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کیاسیلاب اور حکمرانی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باوجود ہم مضبوط کھڑے رہے معاشی چیلنجز کے باوجود ہم نے بلوچستان کے کونے کونے میں ترقی کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں ہر حلقے کو مساوی نمائندگی ملی یہ اقدام اتحاد اور ترقی کے لئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے دو سال سے بھی کم عرصے میں ہم نے صنفی مساوات کے فروغ کو یقینی بنایاصوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا۔انہوں نے کہاکہ صحت کی دیکھ بھال، تعلیم کی سہولیات کو یقینی بنانے اور صوبے میں گڈ گورننس لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہم نے صوبے کی معدنی دولت کو بروئے کار لا کر صوبے کی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ ہموار کی عوام کی عزت نفس اور انکے روزگار کے تحفظ کے لئے غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو صوبے کے زرعی شعبے میں حصہ ڈالنے کے لئے عملی مدد فراہم کی تاریخی ریکوڈک سیٹلمنٹ سے بین الاقوامی سرمایہ کیلئے راہ ہموار کی صاف و شفاف اور پر امن بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ، پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سروس، صوبے میں کھیلوں کی بحالی کی نئی یونیورسٹیوں کا قیام، یونیورسٹیوں کے لئے گرانٹس میں اضافہ کیا گرلز کیڈٹ کالجز کا قیام، ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ مزید ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی طبی عملے کی کنٹریکٹ تقرری، ترقیاتی سکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن کا نظام بنایا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لئے ای ٹینڈرنگ کا آغاز کیا گرین ٹریکٹر سکیم اور سب سے بڑھ کر وفاق میں صوبے کی انتھک وکالت چند کامیابیاں ہیں ہمارا سفر مشکل تھا لیکن ہمارا عزم مضبوط تھا جب ہم اس باب کو الوداع کررہے ہیں تو آئے امید کے ساتھ آگے کی طرف دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں نے ایک روشن بلوچستان کی راہ ہموار کی ہے ہم نے مل کر تاریخ لکھی ہے اور مل کر ہم ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر جاری رکھیں گے۔
حائل رکاوٹوں کے باوجود ہم مضبوط کھڑے رہے معاشی چیلنجز کے باوجود بلوچستان کے کونے کونے میں ترقی کو یقینی بنایا، میر عبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبد القدوس بزنجو
