نصیرآ باد(ڈیلی گرین گوادر) ضلع نصیرآباد میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے جائیں پولیو مہم کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنا مثبت کردار ادا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈاکٹرز کی غیر حاضری کسی صورت قبول نہیں کریں گے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے گزشتہ روز ڈی ایچ او آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور احمد ابڑو نورجہاں نورڈسٹرکٹ کوارڈینیشن نیوٹریشن نصیرآباد۔ شفا فاؤنڈیشن بی آر ایس پی ہیلتھ ایجوکیشن نیشنل پروگرام سمیت دیگر این جی اوز کے نمائندگان شریک تھے جنہوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں کئی این جی اوز و دیگر فلاحی ادارے کام کررہے ہیں اس لیے ضروری تھا کہ ان سے کارگردگی رپورٹ حاصل کی جائے نیوٹریشن پر مختلف این جی اوز کام کررہی ہیں ضروری ہے کہ صحیح معنوں میں کام کیا جائے آپس میں رابطہ کاری کو تیز کریں تاکہ ڈوپلیکیشن نہ ہوں عائشہ زہری نے کہاکہ سول ہسپتال اور ٹراما سنٹر میں عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں اور قریبی اضلاع کے مریض بھی یہاں آتے ہیں اس لیے ڈاکٹرز اپنی خدمات میں کوئی کسر نہ چھوڑیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے اس لئے ہمیں فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دینے ہونگے۔
عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے جائیں، عائشہ زہری

ٹیگز:
عائشہ زہری
