اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ساتھیوں کی مشاورت سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اب حکومتی اتحادی جماعتوں میں نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
اتحادی جماعتوں نے نگران وزیراعظم کیلئے اپنے اپنے نام تجویز کیے ہیں تاہم آئینی طور وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ہی حتمی ناموں کیلئے مشاورت کریں گے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جارہا ہے نواز شریف نے نام فائنل کر لیا آپ سےمشاورت بے معنی ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ جو مرضی کہہ لیں میری اپنی سوچ ہے، ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اورکل وزیراعظم سے ملاقات ہو گی۔
ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا نگران وزیراعظم کوئی جج یا جنرل ہوگا؟ تو راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ میرے تینوں نام بس پاکستانی ہوں گے۔

