کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمںشن بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کی لوکل گورنمنٹ کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی لسٹ کی اشاعت کر دی گئی ہے۔ جوکہ حلقہ بندی کمیٹی/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ 9-8-2023 سے 23-8-2023 تک متعلقہ ووٹرز حلقہ بندی اتھارٹی کے پاس اعتراضات جمع کر سکتے ہیں۔ ابتدائی حلقوں پر اعتراضات ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے دفتر واقعہ دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان برگنزا ویلا زرغون روڈ کوئٹہ میں دفتری اوقات کے دوران جمع ہوسکیں گے۔ معلومات کیلئے نمبر 0819203675 اور 081-9203160 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ حلقہ بندی اتھارٹی اپیلوں پر فیصلے 7-9-2023 تک دیں گے۔ 10-9-2023 تک حلقہ بندی کمیٹی کو حلقہ بندی اتھارٹی کے فیصلے مہیا کیئے جائیں گے۔ اور 11-9-2023 کو حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت ہوگی۔
ضلع کوئٹہ کی بلدیاتی حلقوں /وارڈز کی ابتدائی حلقہ بندیوں کا لسٹ جاری کردی گئی ہے، صوبائی الیکشن کمشن بلوچستان

