لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے وامورکشمیر سردار محمد یعقوب خان ناصر کا گزشتہ شپ سریاب روڈ پر مسلح تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار انہوں تصادم کے دوران فائرنگ سے نوابزادہ میر ہارون رئیسانی میر براہمدغ لہڑی اور ایک لیویز اہلکار کے جانبحق ہونے کی خبر سن کر مجھے انتہائی دکھ ہوا نہوں نے کہا کہ رئیسانی قبیلہ کے معتبر شخصیت نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی اور لہڑی قبیلہ کے نوجوان میر برامداغ لہڑی کی شہادتیں انتہائی افسوسناک ہیں بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے ہمیں اپنے جزبات پر قابو اور برداشت سے کام لینا چاہیے ہمارے معاشرے اور خاص کر نوجوانوں میں بڑتا ہوا عدم برداشت ہمارے لئے انتہائی نقصان کا باعث بنتا جارہا ہے انہوں نے کہا کے تعلیم ہی بدولت اور اسلامی اصولوں و اپنے اباواجداد کے اچھے روایات کو اگر ہم اپنائیں گے تو ہمارا صوبہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ امن وامان کو فوکس کریں تاکہ اس طرع کے ناخشگوار واقعات کا سدبات ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ افسوسناک شہادتیں دو قبائل کے درمیان نقصان نہیں بلکہ پورے اقوام پشتون بلوچ اور بلوچستان کا نقصان ہوا ہے ہم دونوں اطراف کے قبائیلی مشران سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اب بھی مزید قوم کونقصان اٹھانے کے بجائے صبرو تحمل برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔
نوجوانوں میں بڑتا ہوا عدم برداشت ہمارے لئے انتہائی نقصان کا باعث بنتا جارہا ہے، سردار محمد یعقوب خان ناصر

