کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر ایف سی حکام کی جانب سے کم سن بچوں سے مبینہ بدکاری کی کوشش کیخلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ہزارہ ٹان کے عوام نے احتجاج کر راستہ اپنا لیا۔ کوئٹہ میں واقع بروری تھانے کے باہر عوام کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے ہزارہ ٹان میں ایک نوجوان لڑکے کو اپنے ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کی۔ جسے عوام نے پکڑا اور ایف سی اہلکار کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تاہم پولیس حکام نے ایف سی اہلکار پر ایف آئی آر کے بجائے اسے رہا اور درخواست گزار کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسی ہفتے ہزارہ ٹان میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے جس میں ایف سی اہلکاروں نے جنسی زیادتی کی کوشش کی ہے۔

اس سے قبل محرم الحرام کی سکیورٹی پر مامور ایک ایف سی اہلکار نے نو سالہ کمسن بچی کو کیساتھ بھی زیادتی کی کوشش کی تھی، جسے محرم الحرام کی ڈیوٹی پر مامور رضاکاروں نے روکا تھا اور احتجاج کیا تھا۔ جس پر ایف سی کے افسران نے مذکورہ ایف سی اہلکار کی ڈیوٹی تبدیل کی تھی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ ایف سی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس پر ایف سی کے محکمہ کی جانب سے دبا ہے۔ جس کے باعث پولیس اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے دونوں محکمے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

