کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس میوزیم کا قصد بلوچستان پولیس کی قدیم تاریخ کو محفوظ بنانا ایک صدی پر محیط لازوال قربانیوں اور امن کے قیام میں ان کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کی تقریباً ایک صدی پرمحیط مجموعی تاریخ کے حوالے سے بنائے گئے میوزیم کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی ٹیلی بلا ل عمر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی قدیم تاریخ اورفورس کے ارتقا کے اہم ادوار کے حوالے سے نایاب اور قیمتی اشیاء کو اکٹھا کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن بلوچستان پولیس کے افسران نے بہت قلیل مدت میں ناممکن کو ممکن بنایاخاص طور پرڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹیلی کمیونیکیشن صاحبزادہ بلال عمر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہے جنہوں نے اس کا م کوبخوبی انجام دیا میوزیم میں بلوچستان پولیس میں قدیم دور میں تعینات سپاہ کی نادر تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں اور اس دور میں استعمال ہونے والا اسلحہ، کمیونیکیشن، مختلف رجسٹراور تاریخی تحریری مواد رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میوزیم میں پرانے دور کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ کے ساتھ ساتھ روزنامچہ رجسٹر، دورقدیم میں استعمال ہونے والا اسلحہ بارود، یونیفارم، مونوگرام، کمیونیکشن سسٹم، یادگار اور نایاب تصاویر کے علاوہ دیگر کئی اہم اشیاء بھی رکھی گئی ہیں۔میوزیم میں نصب تصاویر بھی قدیم بلوچستان میں پولیسنگ کی تاریخ کوبیان کرتی ہے،قومی اثاثوں کا تحفظ کرنے والی قومیں کامیاب رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بلوچستان پولیس لائبریری بھی بنائی جا رہا ہے جبکہ پولیسنگ کے حوالے سے تین کتابیں بھی شائع کی جاری ہے جن میں بلوچستان پولیس کی مکمل تاریح لکھی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس میوزیم کو مراحلہ وار اسکول کالجز یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات اور شہریوں کیلئے بھی کھولا جائے گا تاکہ وہ بھی پولیس کی تاریخ کے بارے میں جان سکے قبل ازیں، ڈی آئی جی ٹیلی بلا ل عمر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میوزیم میں 1800سے1900تک پولیس کے زیر استعمال اشیا رکھی گئی ہے انہوں نے صحافیوں کو میوزیم میں رکھی گئی نو ادرات کے بارے میں گاہی دی۔
بلوچستان پولیس کے افسران نے بہت قلیل مدت میں ناممکن کو ممکن بنایا، عبدالخالق شیخ

ٹیگز:
بلوچستان پولیس
