حب(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی ہدایت پر ڈیزاسٹر پلان کے تحت حب ڈیم کے اسپیل وے سے لیکر بند مراد ساکران حب سٹی تک سرویلنس کا مؤثر سسٹم نافذ کر دیا گیا،حب ڈیم میں ذخیرہ آب کی سطح 339 فٹ سے اوورفلو ہونے پر اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع یوگیا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان خلجی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر حب نے مزید کہا کہ حب ڈیم میں 687000 ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہے، جو کہ کراچی اور ضلع حب کے زرعی علاقوں ساکران اور آنڈسٹریل زون لیڈا کی اگلے 3 سال تک پانی کی ضرویات پوری کرنے کے لیے کافی ہیانہوں نیکہا۔کہ اسپیل وے سے اضافی پانی کا اخراج شروع ہوچکا ہے کیچمنٹ ایریا میں اگر آج مزید بارشیں ہوئیں تو حب ندی میں پانی کے تیز بہاؤ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ڈی سی حب زاہد خان نے کہا کہ حب ڈیم کے مضافاتی علاقوں کے دیہات کے لوگوں کوحفاظتی اقدامات کے تحت گوٹھوں سے انخلاء کی ہدایت کی گئی ہے مشکل کی اس گھڑی میں عوا م کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے سروسز ڈیلیور کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران ٹیم ورک جاری رکھیں ڈیزاسٹر کوئیک ریسپانس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں حب ندی کے اندر واقع تمام کرش پلانٹ عملے کو بھی انخلاء کی وارننگ دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب ندی سے ملحقہ ساکران بند مراد گوٹھ سے بھی شہریوں کے انخلاء کا عمل شروع کروایا گیا ہے کوئیک رسپانس ٹیمیں واکی ٹاکی وائرلیس سیٹ کے ذریعے خدمات سرانجام دینگے انھوں نے کہا کہ ایف سی 54 ونگ کی کوئیک رسپانس ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی معاونت کیلئے الرٹ ہیں انہوں نے کہا کہ شاہ نورانی اور مضافات میں جاری بارشوں کا سیلابی ریلہ آج حب ڈیم میں داخل ہوگا حب ڈیم کے اسپیل وے سے اخراج ہونے والے سیلابی ریلوں کے تیز بہاو سے حب ندی میں کسی بھی وقت شدید طغیانی ہوسکتی ہے انتظامیہ تمام۔تر صورتحال کی نگرانی کررہی ہے اس معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
حب ڈیم کے مضافاتی علاقوں کے لوگوں کوحفاظتی اقدامات کے تحت گوٹھوں سے انخلاء کی ہدایت کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر حب

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر حب
