قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق قلات پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کوئٹہ سے ایک گاڑی بھاری مقدار میں منشیات بطرف کراچی سمگلنگ کررہی ہے جس پر قلات پولیس کے حکام بالا کے ہدایت پر نیشنل ہائے وے روڈ گرانی ایریا میں بالا گاڑی کے لئے چیکنگ شروع کردی۔پو لیس نے رات گئے دورن تلاشی گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا گیا مگر گاڑی نہ روکی، پو لیس نے گاڑی کا تعقب کر تے ہوئے پو لیس نے فائر کر کے گاڑی کے ٹاء بسٹ کر دئے، گاڑی کا ڈرائیور رات کی تاریکی کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا بعد از گاڑی کو چیک کرنے پر بھاری مقدار میں آئیس شیشہ منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔اس موقع پر ا یس ایس پی قلات دوستین دشتی نے کہاکہ ضلع قلات سے منشیات جیسے ناسور اور اس لعنت میں ملوث عناصر کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور منشیات کے مکمل خاتمہ تک کاروائیاں جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ منشیات کی لعنت کے مکروہ دہندے میں ملوث عناصر کو کسی صورت میں معاف نہیں کیاجائے گا ان عناصر کے سرکوبی کیلئے ضلعی انتظامیہ مزید سخت اقدامات اٹھا رہی ہیں۔منشیات کی لعنت کے مکروہ دیندے میں ملوث عناصر کے خلاف عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ قلات پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔
قلات پولیس کی کاروائی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ٹیگز:
قلات پولیس
