کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحدمحمدحسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مفتی عبد السلام رئیسانی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حافظ سراج الدین حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مفتی رحمت اللہ حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا کہ حضرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ نے صبر و استقامت اور بہادری کی لازوال داستان اپنے خون سے رقم کی۔ مسلمانوں کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج تقریباً پوری دنیا میں باطل سر چڑھ کر بول رہا ہے، اور ترجمانِ حق کی بولتی بند! انصاف کا گلاسرے عام گھونٹا جا رہا ہے۔مغرب میں کائنات کی عظیم کتاب قرآن مجید کی باربارتوہین کی سازش کا جال بچھایا جارہا ہے۔عالمی سطح پر مسلم ممالک خصوصاً وطن عزیز کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی سربراہی میں سازشیں ہورہی ہیں۔دھڑلے سے مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں۔بیحیائی کا بازار گرم سے گرم تر ہوتا جا رہا ہے،دین پر چلنے والوں کو پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں۔بہت سے وہ لوگ جو بظاھر دیندار و تقویٰ شعار نظر اتے ہیں غیروں اور اپنوں کی بد اعمالیوں سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ خال خال ہی انجام دیا جا رہا ہے۔ایسی گھٹا ٹوپ تیرگی و انار کے ماحول میں حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ سے محبت اور وفاداری کے سارے دعوے کھوکھلے نظر آ رہے ہیں۔اگر واقعی محبت ہے تو فر باطل کے خلاف پوری قوت سے اٹھیں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں۔کیوں کی یہ تو طے ہے کہ حق باطل پر غالب آکر ہی رہیگا،خواہ باطل کتنا ہی ہاتھ پیر مار لے۔اور میں سمجھتا ہوں کے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یہی امام حسین ؓاللہ عنہ کی بارگاہ میں صحیح خراج عقیدت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں ہونے والے واقعات حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت اور بالخصوص نواسہ رسولؐ حضرات امام حسین رضی اللہ عنہ اور اْن کے گھرانے کی شہادت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ صبر استقامت کے ساتھ حق پر ہوتے ہوئے ظالم اور باطل قوت کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی اللہ اور اْس کے حبیب محمدؐکے احکامات کی پیروی ہے۔ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ دعاؤں کا اہتمام کرے کہ اس سال کو اْمت مسلمہ اور پوری انسانیت کے لئے امن سکون، خیر و برکت کا سال بنانے، پاکستان کے لئے ترقی و خوشحالی، شہریوں کی مْشکلات میں میں کمی کا سال بنا دے اس سال میں ہمیں ایسے حکمران عطا فرما جو اپنے ذاتی مفادات کے بجائے اس ملک، قوم اور ملت کے لئے درد دل رکھتے ہوں، ملک کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے ہوالے ہوں، سیاست میں اعلی اخلاقی قدروں کے امین، تحمل بْردباری اور سیاست میں شرافت کے امین ہوں
حضرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ نے صبر و استقامت اور بہادری کی لازوال داستان اپنے خون سے رقم کی،مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
