کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)خروٹ آباد پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، پولیس نے موقع سے ایک پستول، کارتوس اور خول برآمد کیے۔ گرفتار ملزم جمال ناصر ولد نجیب اللہ قوم بڑیچ، سکنہ کلی دیبہ اسپنی روڈ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی شادیوں میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے کی گئی، جس میں پولیس نے فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
کوئٹہ،شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم پستول سمیت گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
