کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوگیا۔پولیس کے مطابق نواں کلی کے ایک فلیٹ میں گیس لیکج دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی جس پر فائربرگیڈ کو طلب کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ، فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، متعدد افراد زخمی

ٹیگز:
گیس لیکج
